بہت سے صارفین تجارتی سرگرمیوں کے لیے اس فورم پر آتے ہیں۔ اور تجارتی سامان مختلف ہو سکتا ہے۔جیسے کہ جسمانی چیزیں، ڈیجیٹل چیزیں، کرپٹو کرنسی کا تبادلہ، نیلامی، جمع کی جانے والی چیزیں، کمپیوٹر کی چیزیں، مائننگ کا سامان وغیرہ۔
فورم ایک فری مارکیٹ (آزاد منڈی/بازار) کے طور پر کام کرتا ہے اور اچھی ریپوٹیشن کامیاب سودوں کے لیے ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔ جیسا کہ
(ٹم مے) نے 30 سال پہلے کہا تھا، "
ریپوٹیشن مرکزی اہمیت کی حامل ہو گی، جو کہ آج کی کریڈٹ ریٹنگز سے بھی کہیں زیادہ اہم ہے ۔"
اور بٹکائن ٹالک پر، ٹریڈنگ میں ریپوٹیشن کی نمائندگی "
مارکیٹپلیس ٹرسٹ" کرتی ہے، جو ایک اسکور ہے جو آپ کے مثبت، غیر جانبدار اور منفی تاثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر ایک تاجر کا اعتماد کا اسکور زیادہ ہے، تو اس کا مطلب یہ ہونا چاہیے کہ وہ قابل اعتماد ہے۔ اس کے برعکس : اگر کسی تاجر کے پاس منفی اعتماد ہے، تو اس سے بچنا چاہیے۔
سسٹم اس سے زیادہ پیچیدہ ہے، لیکن یہ موضوع نہیں ہے. تاہم، دو اہم پہلوؤں کا ذکر ضروری ہے
منفی اعتماد کے تاثرات کے لیے، اس فورم پر ایک "
فلیگ سسٹم" بھی موجود ہے جسے تاجر کے ناقابل اعتماد ہونے کے بارے میں مزید تفصیلی وضاحت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ ٹرسٹ سسٹم تجارتی سرگرمیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن فورم کے اراکین دوسروں کے بارے میں اپنی ذاتی رائے کی بنیاد پر بھی رائے دیتے ہیں، اس طرح ٹرسٹ سکور پر اثر پڑتا ہے۔ اس طرح، کسی کے ساتھ تجارت کرنے میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کو متعلقہ شخص کے بارے میں تمام تاثرات کو غور سے پڑھنا چاہیے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ہم کس کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے یا کرنے جا رھے ہیں۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، موضوع ٹرسٹ یا فلیگ سسٹم کے بارے میں نہیں ہے، جب کہ ایک اچھی ریپوٹیشن کی اہمیت کے بارے میں ہے. جتنی زیادہ اچھی ریپوٹیشن ہوگی، صارف کے لیے لین دین کرنے کے اتنے ہی زیادہ امکانات ہوں گے۔ اس کے برعکس :
فراڈ کرنے کی کوشش یا معاہدے کی خلاف ورزی ریپوٹیشن کو خراب کر سکتی ہے۔
عام طور پر، تجارت کرنے والے لوگ - چاہے وہ بیچنے والے ہوں یا خریدار - سب ہی اچھی اور کامیاب ٹریڈز کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اور عام طور پر سوچا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس اچھی تجاویز ہیں (اس معاملے میں - فیڈ بیکس)، تو سمجھا جاتا ہے دھوکہ دہی کے امکانات کم ہیں۔ اسی لیے، ایک تاجر جو کوئی پروڈکٹ بیچنا چاہتا ہے، اس خریدار میں دلچسپی لے گا جس کے اچھے فیڈ بیک ہوں (اور ایک اچھا ٹرسٹ اسکور بھی)، یہ بتاتے ہوئے کہ وہ تیزی سے ادائیگی کرتا ہے (مثال کے طور پر)۔ ایک تاجر جو خریدنا چاہتا ہےاور ایک ایسے بیچنے والے شخص میں دلچسپی رکھتا ہے جس کے اچھے فیڈ بیک ہیں کہ وہ پروڈکٹ بھیجتا ہے جیسا کہ اس نے رضامندی ظاہر کی ہے، اس کی پروڈکٹ تیزی سے پہنچتی ہے، یہ اچھی حالت میں ہوتی ہے، بغیر کسی نقصان کے آتی ہے وغیرہ۔
ایک اور مسئلہ جو اکثر پیش آتا ہے وہ یہ ہے کہ عام طور پر، اگر (دونوں) پارٹیاں اچھی ریپوٹیشن رکھتی ہیں، تو یہ سوال اٹھتا ہے کہ: "کون پہلے (پیسہ یا چیز) بھیجے گا؟"۔ بنیادی طور پر، ریپوٹیشن رکھنے والا شخص دوسرے شخص سے پہلے چیز یا پیسے بھیجنے کو کہتا ہے، کیونکہ وہ اپنا اعتماد ثابت نہیں کر سکتا۔ اگر دوسرا شخص خطرہ مول لینے اور پہلے بھیجنے پر راضی نہیں ہے تو معاہدہ ختم ہو جائے گا (یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ جب دو پارٹیاں اچھی ریپوٹیشن نہیں رکھتی ہیں تو یہ صورتحال کیسے ہوتی ہے؟)۔ اس مسئلے کے پیش آنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں اگر دونوں اچھی ریپوٹیشن رکھنے والے دو پارٹیاں ہوں - اس صورت میں، زیادہ تر امکان یہ ہوتا ہے کہ، ان میں سے کسی کو بھی پہلے بھیجنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔
ریپوٹیشن ہمیں معاشرے میں ہماری تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے ایک اچھے فرد کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ایماندار افراد اور تاجروں کو فری مارکیٹ میں اپنا اعتماد ثابت کرنے میں بہت دلچسپی ہونی چاہیے، اس طرح وہ آسانی سے، اچھے طریقے سے اور کامیابی کے ساتھ اپنے تجارتی مال کا لین دین کر سکیں گے۔
تاہم، اگر متعلقہ تاجر یہاں نیا میمبر ہے، تو اسے تجارتی سرگرمیوں میں دوسروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ریپوٹیشن راتوں رات نہیں بنتی ہے اور نہ ہی چند مہینوں میں بنتی ہے۔ اچھی ریپوٹیشن بنانے میں وقت لگتا ہے تا کہ آپ اپنے نام کی دوسروں کی نظر میں پہچان بنا سکیں اور آپ کو "
قابل اعتماد" شخص کے طور پر دیکھا جا سکے۔ لیکن ایک بار جب کوئی تاجر اچھی ریپوٹیشن حاصل کر لیتا ہے، تو اس کی ریپوٹیشن ایک قابل اعتماد مرچنڈائزر ہونے کی
تصدیق کرتی ہے۔
فری مارکیٹ پر ٹریڈنگ کیریئر شروع کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی نیا ممبر بیچنے والے کے طور پر، پہلے اپنی چیز بھیج کر تجارت شروع کر لے اور بعد میں پیسے کا انتظار کرے۔ یا، اگر وہ خریدار ہے، تو وہ پہلے پیسے بھیج دے اور بعد میں چیز آنے کا انتظار کرے۔ لیکن اسے احتیاط کے ساتھ دوسری پارٹی کا انتخاب کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پارٹی اچھی ریپوٹیشن والی ہے، اس طرح اسکام میں فراڈ ہونے کی امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ اگر تجارت کامیاب ہوتی ہے، تو اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور وقت پر ہونا چاہیے، آسان اقدامات کے ساتھ ہونا چاہئے، اور اس سے تجارت میں کیرئیر اور اچھی ریپوٹیشن بنتی ہے۔
اختتام پر، بیٹکائن ٹالک اور بھی پیچیدہ ہوتا ہے جب بات ٹریڈنگ کی ہوتی ہے۔ ٹرسٹ سکور اور فیڈ بیکس کے علاوہ، ایک تاجر دوسری پارٹی کے رینک اور حاصل کیے ہوئے میرٹ کو بھی مدنظر رکھ سکتا ہے۔ صرف رینک اور میرٹ کو نہ دیکھیں، بلکہ اس کو مجموعی طور پر، ٹرسٹ سکور کے ساتھ بھی دیکھیں۔ اگر کوئی صارف اچھے رینک کا حامل ہے، یا اس نے ماضی میں بہت سے میرٹ حاصل کیے ہیں، تو یہ کسی کے اچھے ہونے کی علامت
ہونی چاہیے۔ یہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتاہے۔ لیکن یہ ایسے شخص کو ظاہر کرتا جو اعتماد کے قابل ہے اور جس شخص کے فراڈ کرنے کے
کم امکان ہیں۔
ہر ایک کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔
لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ قابل اعتماد ہونے کے لیے، آپ کے پاس اچھی ریپوٹیشن ہونی چاہیے۔ اور اچھی ریپوٹیشن رکھنے کے لیے آپ کو (کئی بار) ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ اپنے وعدوں پر پورا اترتے ہیں۔