اگر آپ کو ’’آپ کا اکاؤنٹ مقفل ہے‘‘ جیسا پیغام موصول ہوغلطی کے پیغام میں آپ کو ایک ای میل پتہ دیا جانا چاہیے۔ اس پتے پر ای میل بھیجیں، آپ کو مزید ہدایات فراہم کر دی جائیں گی۔
اگر آپ پر پابندی عائد ہےپابندی کے پیغام میں ممکن ہے کہ ایک ای میل پتہ موجود ہو جس پر آپ ای میل بھیج سکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پابندی کے خلاف اپیل قبول ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
اگر آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہےrecoveries_2021_xxlgg@bitcointalk.org پر ای میل بھیجیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ یہ ای میل
اکاؤنٹ کے ای میل پتے سے بھیجیں۔ اپنی
صارف شناخت اور اس بارے میں
مختصر تفصیل شامل کریں کہ اکاؤنٹ کیسے اور کب ہیک ہوا۔ غالب امکان ہے کہ آپ سے دستخط کے ذریعے ملکیت ثابت کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا (نیچے دیکھیں)۔
اگر آپ پاس ورڈ یا اس جیسی کوئی چیز بھول گئے ہیںای میل کے ذریعے پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کا طریقہ آزمائیں۔ یہ بھی دیکھیں کہ ای میل غیر ضروری پیغامات والے فولڈر میں تو نہیں جا رہی۔ اگر یہ طریقہ کام نہ کرے تو
recoveries_2021_xxlgg@bitcointalk.org پر ای میل بھیجیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ یہ ای میل
اکاؤنٹ کے ای میل پتے سے بھیجیں۔ اپنی
صارف شناخت بھی شامل کریں۔ غالب امکان ہے کہ آپ سے دستخط کے ذریعے ملکیت ثابت کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا (نیچے دیکھیں)۔
دستخطاکثر آپ کو پی جی پی یا بٹ کوائن دستخط کے ذریعے اکاؤنٹ کی ملکیت ثابت کرنا پڑتی ہے۔ اس کے دو مراحل ہیں:
1. آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ پی جی پی کلید یا بٹ کوائن پتہ اس اکاؤنٹ سے وابستہ ہے۔ مثال کے طور پر، ایسی غیر ترمیم شدہ پوسٹ کا حوالہ دیں جس میں آپ نے یہ پتہ درج کیا تھا۔
2. اس کلید یا پتے کے ذریعے ایک مناسب پیغام پر دستخط کریں۔
مثال کے طور پر، ملکیت ثابت کرنے کا ایک مناسب طریقہ یہ ہے:
-----BEGIN BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
میرا اکاؤنٹ <account> ہیک ہو گیا ہے/گم ہو گیا ہے۔ ای میل کو ری سیٹ کر دیں <email> پر۔ آج کی تاریخ <date> ہے۔
-----BEGIN SIGNATURE-----
<insert address here>
<insert signature here>
-----END BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
یہ وہ غیر ترمیم شدہ پوسٹ ہے جس میں میں نے یہ پتہ درج کیا تھا: ...
مندرجہ ذیل نکات پر غور کریں:
- پیغام میں صارف شناخت، مطلوبہ نیا ای میل پتہ اور موجودہ تاریخ شامل ہے۔
- آپ متعلقہ پتہ درج کرتے ہیں۔
- آپ دستخط شامل کرتے ہیں۔
- آپ اس تعلق کا ربط فراہم کرتے ہیں جو دستخط کے لیے استعمال ہونے والے پتے اور اکاؤنٹ کے درمیان موجود ہے۔
ترجمہ اس کی پہل پر کیا گیا ہے: