BlackHatCoiner :مصنف[Newbies] Read this before you stake an address :اصل موضوع
ایڈریس کو اسٹیک کرنے کے لیے آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ
بالکل کیا کر رہے ہیں، خاص طور پر اگر آپ نئے ہیں۔ اس کے علاوہ،
سگنیچرز اور ان کی صلاحیتیں پیچیدہ ہیں۔
اسی لیے میں نے یہ تھریڈ بنانے کا فیصلہ کیا؛ تاکہ نئے آنے والوں کے لیے چیزیں کم پیچیدہ ہوں اور وہ جان سکیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اگر آپ نئے ہیں تو آپ کو تقریباً
کیوں پتا ہوگا کہ آپ کو اپنا ایڈریس اسٹیک کیوں کرنا چاہیے اور
کیسے (کن سافٹ ویئرز کے ساتھ)۔ میں اس پر توجہ دوں گا کہ عقل استعمال کرتے ہوئے اسے صحیح طریقے سے کیسے اسٹیک کیا جائے۔
اسٹیکنگ.جب آپ کسی ایڈریس کو اسٹیک کرتے ہیں تو آپ یہ اس لیے کرتے ہیں تاکہ اگر کبھی آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی ملکیت ثابت کرنے کی ضرورت پیش آئے تو آپ ایسا کر سکیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اکثر لوگ بالکل مشینی انداز میں کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ حقیقت میں کیا کر رہے ہیں۔ اگر آپ نے کبھی ایڈریس اسٹیک نہیں کیا تو آپ بس
صحیح تھریڈ پر جائیں اور اپنا وہ ایڈریس چھوڑ دیں جو آپ کے نان :کسٹوڈیئل والیٹ سے جنریٹ ہوا ہو، بالکل اسی طرح
:یہ میرا ایڈریس ہے، براہِ کرم اسے کوٹ کریں
bc1q0fc0e3e0zpve6qg2fw2tfxwnvsw5p4kae3u2yx
اس ایڈریس سے سائن کیا ہوا پیغام فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ
فی الحال اکاؤنٹ کے مالک نے اپنا پہلا ایڈریس اسٹیک کیا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ وہی اس کے مالک ہیں، چاہے وہ پیغام سائن کریں یا نہ کریں۔
یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایک منفرد ایڈریس استعمال کریں، خاص طور پر وہ جس پر کبھی بٹ کوائن موصول نہ ہوئے ہوں۔ آپ ایسا کر سکتے ہیں، لیکن اس سے آپ کی پرائیویسی کو نقصان پہنچے گا۔ بہتر یہی ہے کہ آپ ایسا ایڈریس منتخب کریں جس کا آپ کی ٹرانزیکشنز سے کوئی تعلق نہ ہو۔
سائننگ.جب آپ کو ملکیت کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا، تو آپ ایک پیغام سائن کر کے شائع کریں گے۔ [
یہ ایسے ہے] [
یہی وجہ ہے]
-----BEGIN BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
I am BlackHatCoiner. Today is 08/11/2021 (15:01). This is a proof that I still own bc1q0fc0e3e0zpve6qg2fw2tfxwnvsw5p4kae3u2yx.
-----BEGIN SIGNATURE-----
bc1q0fc0e3e0zpve6qg2fw2tfxwnvsw5p4kae3u2yx
Hyi7C7hHSBN3cVV0Q3NF7poPFox49Zehs0z2WRWEV1x/ZdJUpcGWT5UUhWZylZ3SNFn0DU6ITNZgqu0goqY2C8s=
-----END BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
اگر آپ کوئی دوسرا ایڈریس اسٹیک کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے پرانے ایڈریس سے ایک پیغام سائن کرنا ہوگا اور اس میں اپنا نیا ایڈریس شامل کرنا ہوگا:
-----BEGIN BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
I am BlackHatCoiner. Today is 08/11/2021 (15:01). My new signing address is bc1q2mxckeclkndcu68m5v7qhf6guwakn6en96s2mc.
-----BEGIN SIGNATURE-----
bc1q0fc0e3e0zpve6qg2fw2tfxwnvsw5p4kae3u2yx
IChf1za07r3UTa2CGlU4mVpQaHlVAK3N8yK3ViASvfbtbstLNX60TSfFml+9VAR4czTMP9Y8+yyDkB+XwZmPRlM=
-----END BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
نوٹ کریں کہ
بالکل بھی کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ نئے ایڈریس سے کوئی پیغام سائن کریں، اسی وجہ سے جس طرح آپ کو اپنے پہلے ایڈریس کے لیے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہم جانتے ہیں کہ فی الحال آپ نے اپنے پرانے ایڈریس سے ایک پیغام سائن کیا ہے،
لہٰذا ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ واقعی یہ آپ ہی ہیں\، اور آپ نے دوسرا ایڈریس اسٹیک کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
یہ کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے۔ ان میں سے ایک پرانے ایڈریس کے کمپرومائز ہونے کے خدشے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو اپنے سائن کیے گئے پیغام میں یہ واضح کرنا ہوگا کہ اکاؤنٹ کا مالک صرف وہی ہے جو نئے ایڈریس سے سگنیچر فراہم کرے گا اور
نہیں پرانے ایڈریس سے۔
کوٹنگ اور ویری فائنگ.اب یہ ایک اختیاری مرحلہ ہے، صرف اُن لوگوں کے لیے جو
تھریڈ کے ایڈریسز کی کوٹیشن اور ویری فیکیشن میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
کچھ صارفین پہلی بار ایڈریس کے ساتھ سائن کیا ہوا پیغام بھی اسٹیک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، اگر انہیں لگے کہ
صرف ایڈریس کو اسٹیک کرنا کافی نہیں ہے (حالانکہ میں نے اوپر وضاحت کی ہے کہ یہ کافی ہے)۔ اگر صارف کوئی سائن کیا ہوا پیغام اسٹیک کرتا ہے، تو آپ کو لازمی اس کی تصدیق کرنی چاہیے۔
اگر پیغام کی تصدیق نہیں ہو سکتی تو اس کا مطلب ہے کہ صارف نے درست سگنیچر فراہم نہیں کیا۔ اس صورت میں آپ انہیں جواب دیں گے کہ انہوں نے طریقہ کار کے دوران کچھ غلط کیا ہے، اور "جواب دینے" سے میری مراد ہے کہ آپ ان کا پورا پیغام کوٹ کریں تاکہ اگر وہ اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کر دیں۔ اگر یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے ایڈریس اسٹیک کرنے کی کوشش کی ہے، تو کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ سیکھ جائیں گے۔ لیکن اگر انہوں نے پہلے کوئی ایڈریس اسٹیک کیا ہے اور اب دوسرا اسٹیک کرنا چاہتے ہیں، مگر پرانے ایڈریس سے درست سائن کیا ہوا پیغام فراہم نہیں کر سکتے، تو یہ صورتحال مشکوک ہو جاتی ہے۔
اگر وہ کامیابی کے ساتھ آپ کو ایک سائن کیا ہوا پیغام فراہم کر دیں جو کچھ اس طرح دکھتا ہو:
-----BEGIN BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
I am BlackHatCoiner.
-----BEGIN SIGNATURE-----
bc1q0fc0e3e0zpve6qg2fw2tfxwnvsw5p4kae3u2yx
H1kZ1IEa3WY1LOjsyj/5rWE1bjS7dzWXaPDsXFqK3zSUcYJvAcjAxGzZn+UDoIU7sDu+nTS+i4QF4eH4fXYnVzA=
-----END BITCOIN SIGNED MESSAGE-----
آپ اسے مسترد کر دیں گے اور ایسا پیغام مانگیں گے جو اس سے پہلے سائن نہ کیا گیا ہو۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اصل مالک نے پہلے سے مانگا گیا پیغام سائن نہ کیا ہو (جسے کوئی ہیکر اس سے حاصل کر سکتا ہے)، آپ کو مؤدبانہ طور پر ان سے ایک اضافی چیز مانگنی ہوگی: وقت۔ اگر وہ ایسا پیغام پوسٹ کرتے ہیں جس میں وقت بھی شامل ہو، تو ہم اکاؤنٹ کی ملکیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
جہاں تک آپ کی اُس پوسٹ کا تعلق ہے جو سائن کیے گئے پیغام کو کوٹ کرتی ہے: یہ ضروری نہیں کہ آپ کوئی ایسا لنک فراہم کریں جو ریڈر کو کسی ویب سائٹ/تصویر پر ری ڈائریکٹ کرے تاکہ پیغام کی تصدیق ہو سکے۔ صرف ضروری حصہ یہ ہے کہ آپ اسے کوٹ کریں تاکہ ریڈرز یہ تصدیق کر سکیں کہ اکاؤنٹ کمپرومائز نہیں ہوا اور اصل پیغام وہی ہے۔ کچھ نیک نیتی رکھنے والے صارفین نے ایسی ویب سائٹس بھی بنائی ہیں جو ہر پوسٹ کو محفوظ کرتی ہیں۔ [
loyce.club,
ninjastic.space]
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں نے کہیں غلطی کی ہے یا کوئی اہم بات شامل نہیں کی تو براہ کرم مجھے بتائیں۔
:ترجمہ اس کی پہل پر کیا گیا ہے