بٹ کوائن کی ایجاد کو 12 سال گزر چکے ہیں۔ لیکن پھر بھی، زیادہ تر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اسے کس طرح استعمال کیا جائے، اور نہ ہی یہ پتہ ہے کہ یہ کس کام کے لیے اچھا ہے۔ زیادہ تر صارفین فطرت کے خلاف ایک نتیجہ ذہن میں بنا لیتے ہیں، اور سوچتے ہیں کہہ بٹ کوائن کو بینکوں اور سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، ان لوگوں کو اس کی آزادی اور کرپٹو پرائیویسی کی بنیادوں کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا۔
یہ سمجھے بغیر کہ بٹ کوائن یہاں ان کی غلامی سے بچنے میں مدد کرتا ہے جس پر حکمرانی کرتے ہیں بینک اور بینک انھیں غلامی مجبور کرتے ہیں، لوگ اپنے آپ کو ان کا غلام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، اور ان اشرافیہ کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں جو ہزاروں سالوں سے ان پر ظلم کرتے آ رھے ہیں۔
تقریباً 12 سال پہلے ساتوشی نے انسانیت کو ایک بہت ہی قیمتی چیز پیش کی، جو ان لوگوں کو آزاد کرنے میں کامیاب رہا آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ اپنی ایجاد کو کیسے بیان کرتے تھے
الیکٹرانک کیش کا خالصتاً پیئر ٹو پیئر ورژن کسی مالیاتی ادارے(یعنی بینک وغیرہ) سے گزرے بغیر آن لائن ادائیگیوں کو براہ راست ایک پارٹی سے دوسرے کو بھیجنے کی اجازت دے گا۔
انٹرنیٹ پر کامرس خصوصی طور پر ان مالیاتی اداروں پر انحصار کرنے کے لیے آیا ہے جو الیکٹرانک ادائیگیوں کے لیے تھرڈ پارٹی(ثالثی) قابلِ اعتماد کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ نظام زیادہ تر ٹرانزیکشنز کے لیے کافی اچھا کام کرتا ہے، لیکن یہ اب بھی ان کے اعتماد کا ماڈل کافی کمزوریوں کا شکار ہے۔
مکمل طور پر ناقابل واپسی ٹرانزیکشنز واقعی ممکن نہیں ہے، کیوں کہ مالیاتی ادارے تنازعات میں ثالثی سے گریز نہیں کر سکتے۔ ثالثی کی لاگت ٹرانزیکشن کی لاگت کو بڑھاتی ہے،اور کم از کم پریکٹیکل ٹرانزیکشن کے سائز کو محدود کرتی ہے اور چھوٹی ٹرانزیکشنز کے امکانات کو کم کرتی ہے، اور ناقابل واپسی سروسز کے لیے ناقابل واپسی ادائیگیاں کرنے کی صلاحیت کے نقصان میں ایک بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ قابلِ واپسی ہو جانے کے امکان کے ساتھ، اعتماد کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے۔
[...]
ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ ایک الیکٹرانک ادائیگی کے نظام کی ہے جو اعتماد کی بجائے کریپٹو گرافک (خُفیہ)ثبوت پر مبنی ہو، جو کسی بھی دو رضامند فریقوں کو کسی قابل اعتماد تھرڈ پارٹی (ثالثی)کی ضرورت کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست لین دین کرنے کی اجازت دیتا ہو ۔ ٹرانزیکشنز جو حسابی طور پر ناقابل عمل ہیں ریورس کرنے کے لیے بیچنے والوں کو دھوکہ دہی سے بچائیں گے
[...]اس نے ایک ایسا طریقہ پیش کیا جس کے ساتھ لوگ براہ راست ٹرانزیکشن کر سکتے ہیں،
پئیر ٹو پئیر، کسی تھرڈ پارٹی (ثالثی) کے علاوہ، چاہے وہ کوئی گورنمنٹ ہو کوئی بینک ہو يا کوئی مڈلمین۔
ساتوشی نے بٹ کوائن ایجاد کیا اور اسے مفت میں لوگوں کو پیش کر دیا، تاکہ لوگوں کو مالی طور پر آزادی مل سکے، لیکن لوگوں نے کیا کیا بدلے میں، سنٹرلائزڈ ایکسچینج ایجاد کیے، خود کو غلام ہی رہنے میں "مدد" کی۔ یہ وہ چیز ہے جو مجھے دوسری یادگار سائنسی ایجادات کے بارے میں یاد کرواتی ہے، جن کا مقصد لوگوں کی مدد کرنا تھا، لیکن متعلقہ ایجادات کے فوراً بعد دوسرے لوگوں نے انہیں ہتھیار بنا لیا۔ بظاہر،
یہ لوگوں کو نقصان پہنچانے والی یہ چیزیں نہیں ہیں، لیکن لوگوں نے اسے نقصان دہ بنا لیا۔
یہ سب پڑھنے کے بعد، کچھ لوگ پوچھیں گے: "سنٹرلائزڈ ایکسچینج استعمال کرنے میں کیا حرج ہے؟ وہ میرے پیسے کو اپنے پاس رکھتے ہیں اور مجھے پتہ ہے کہ وہ میرے ہی ہیں اور میں ان کے ساتھ جو چاہوں کر سکتا ہوں!"۔
آخری جملہ جو کہا گیا ایک جھوٹ ہے۔ یہ ایک
آکسیمورون ہے، جس کا مطلب ایک اظہار تو ہے پر یہ خود سے انکار ہی ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص کہتا ہے کہ "میں صحت مند طریقے سے سگریٹ نوشی کر رہا ہوں"۔
لوگوں کے لالچ کی کبھی کوئی حد نہیں ہوتی۔ بٹ کوائن ان کو آزاد کرنے کے لیے نمودار ہوا، لیکن وہ صرف یہ سمجھتے رہے کہ بٹ کوائن ان کو امیر کرنی کرنے کے لیے ایجاد ہوا۔ لالچ نے لوگوں کو سنٹرلائزڈ ایکسچینج ایجاد کرنے پر ابھارا۔ لوگوں نے بٹ کوائن کو استعمال کرنے کی بجائے، پیئر ٹو پیئر ٹرانزیکشنز کی بجائے، حقیقت میں جو کہ پیسے اور جس حکومت کہ کوئی تعلق نہیں ہوگا، لوگوں نے ایک غلط چیز کو ایجاد کر دیا جس کا مقصد کسی ایسی چیز کو سنٹرلائزڈ بنانا تھا جو کے بنی ہی ڈی سنٹرلائزڈ ہے۔
کچھ لوگ تو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوشیار نکلے، لیکن یہ لوگ ہوشیار ہونے کے ساتھ ساتھ لالچی بھی تھے، اور انہوں نے اپنے علم اور دوسروں کے لالچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے سنٹرلائزڈ ایکسچینجز بنائے، جہاں لوگ
اپنی رقم جمع کرانے میں جلدی کرتے ہیں - جو کہ جمع ہونے کے بعد، وہ
ایکسچینج کی رقم بن جاتے ہیں۔ افراد امیر ہونے کی امید رکھتے ہیں، یہ سمجھے بغیر کہ وہ ہر طرف سے ہار جاتے ہیں۔ صورتحال ڈرامائی ہے، کیونکہ وہ صرف پیسہ ہی نہیں کھوتے، بلکہ اور بھی بہت کچھ۔۔۔
پیسے سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے؟ وہ اپنی ذاتی معلومات کھو رہے ہیں -
وہ تحفہ جو انہیں پیدائش کے وقت ملا تھا وہ صرف اس وقت تک
ذاتی رہتا ہے جب تک کہ آپ خود اس کے ذاتی نہ ہونے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اور ایک بار جب ذاتی معلومات سامنے آجاتی ہے تو پھر یہ ذاتی نہیں رہتی۔ کتنے لوگوں نے خود سے پوچھا "
ذاتی ہونے کا مطلب کیا ہے؟"۔ جیسے ہی لالچ نے انہیں اندھا کر دیا، منافع حاصل کرنے اور راتوں رات امیر بننے کی امید میں، لوگ خوشی سے سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کی طرف بھاگے،اور ان ایکسچینجز پر لوگوں نے اکاؤنٹس کھولنے کی ان کی طرف سے آنے والی درخواستوں کو قبول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یعنی انہوں نے اپنا تمام ذاتی ڈیٹا ایکسچینجز کو پیش کر دیا۔ کچھ ایکسچینج اکاؤنٹس کھولنے والوں کو 5-10-20 ڈالر کی رقم مفت میں پیش دیتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایکسچینج یہ رقم مفت میں کیوں دیتے ہیں؟ کیا آپ نے خود سے کبھی پوچھا ہے کہ "وہ
مجھےایک کلائنٹ ہی سمجھتےہیں، اسی لیے"؟ سچ نہیں. یہ رقم ایکسچینج کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، کیونکہ وہ کلائنٹس سے زیادہ کمائیں گے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ جب کوئی چیز مفت ہوتی ہے تو
آپ مرچنڈائز ہوتے ہیں۔ فیس بک پر لائیک کریں۔ ایکسچینجز کےمعاملے میں، صورت حال ذرا اور بری ہے: اگر آپ کو ایک گاہک بننے کے لئے پیسے دیے جاتے ہیں، تو آپ کے ساتھ بُرا کیا ہونے والا ہے اس کے بارے میں سوچیں!۔
سب سے برا کیا ہو سکتا ہے؟
سب سے پہلے، ایکسچینج کبھی بھی پیسہ نہیں ہارتا. وہ ہمیشہ جیتتا ہے۔ اور گاہک ہمیشہ ہار جاتے ہیں۔ صارفین خوش ہوتے ہیں جب بٹکائین اوپر جاتا ہے،وہ امید کرتے ہیں کہ وہ کچھ منافع کمائیں گے۔ بٹکائین ویلیو کریش ہونے کے بعد وہ اداس ہو جاتے ہیں، کیونکہ وہ پیسے کا نقصان کر دیتے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنا بٹکائین بیچ دیتے ہیں حالانکہ وہ جانتے بھی ہیں کہ وہ نقصان کر رہے ہیں، لیکن وہ ایسا کرتے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ جب تک وہ اپنے بٹکائین کو سنبھال کر رکھیں گے وہ کوئی نقصان نہیں اٹھائیں گے۔ اور ایکسچینجز کیا کرتے ہیں؟ وہ جیت جاتے ہیں جب بٹکائین اوپر جاتا ہے، کیونکہ وہ صارفین سے فیس کماتے ہیں۔ بٹکائین کی قیمت کم ہونے پر بھی وہ کماتے ہیں، کیونکہ اب پھر وہ فیس وصول کریں گے ۔ جب صارف اپنی رقم ایکسچینج سے نکالتے ہیں، تو وہ مزید رقم کا نقصان کر دیتے ہیں۔ اور یاد رھے کہ میں نیٹ ورک فیس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں، بلکہ ایکسچینج جو فیس لیتا ہے اُن فیسوں کی بات کر رہا ہوں۔
دوسرے لفظوں میں، لوگ مسلسل ایکسچینج کے فائدے اور اپنی غربت کو بڑھاتے ہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ میں سے کتنے لوگوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح سب سے بڑے ایکسچینجز، جیسے کوئین بیس یا بائیننس، کو
ہمیشہ "تکنیکی بندش" کا سامنا کرنا پڑتا ہے اپنے پلیٹ فارم کو بند کر دیتے ہیں،
عین اس وقت جب بٹکائین اوپر جاتا ہے یا نیچے جاتا ہے؟ کیا یہ ایسا صرف اتفاق ہو سکتا ہے کہ قیمت کی ہر ایک بڑی تبدیلی پر، اس وقت تک ایکسچینجز کو بند کر دیتی ہے جب تک کہ قیمت اپنی سابقہ حالت پر واپس نہ آجائے؟ ایکسچینج کے ترجمانوں کی طرف سے دی گئی وضاحتیں تسلی بخش اور مضحکہ خیز ہوتی ہیں۔ یہ واضح ہے کہ، چونکہ یہ گھٹیا حرکتیں برسوں سے کی جاتی آئی ہیں، اس لیے ایکسچنجز ایسے حالات میں بند ہونے کا انتخاب کرتے ہیں، اس طرح اگر بٹکائین بہت زیادہ اوپر چلا جائے اور قیمت گرنے پر انہیں بٹکائین خریدنے میں محدود کر دیا جائے تو لوگوں کو فائدہ نہیں ہوگا۔
دوسری بات، جیسا کہ میں اوپر بتا رہا تھا، لوگ اپنی ذاتی معلومات کو کےوائی سی نامی ایک انتہائی خطرناک عمل سے گزر کر اپنی مرضی سے ظاہر کر دیتے ہیں۔ ایکسچینجز کو اپنے کلائنٹس کی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کی ذاتی معلومات کے بارے میں۔ وہ صرف زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔ انہیں ہیکرز کے ذریعے ہیک کیا جا سکتا ہے جو پیسے چوری کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی ذاتی معلومات بھی چوری کرتے ہیں، یہ ایک بہت ہی اچھا ذریعہ ہے، جسے اس سے بھی زیادہ رقم میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور پر جب اسے ڈارک نیٹ پر فروخت کیا جاتا ہے۔ سی این بی سی کے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ہیکرز ذاتی معلومات کو 1$ کے عوض فروخت کرتے ہیں (یہ معلومات، دوسروں کے درمیان، صارفین کے ذاتی پتے، ان کے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ان کی آئی ڈیز کی کاپیاں وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے):
ہیکرز آپ کا ڈیٹا فروخت کر رہے ہیں۔ 'ڈارک ویب'... صرف $1 میں۔ فورم کی طرف سے اسی طرح کا ایک بدنام زمانہ
رومانیہ کے بیکلی 23 کا کیس ہے ، جس نے یہ دکھاوا کیا کہ وہ پرانے بٹکائین والٹ کو ڈکرپٹ کر رہا ہے، وہ صارفین سے یہ بھی کہہ رہا تھا کہ وہ اپنی آئی ڈی اور دیگر بل ہاتھ میں پکڑ کر اپنی تصاویر بھیجیں۔ ظاہر ہے، وہ کسی والٹ کو ڈکرپٹ نہیں کر رہا تھا۔ لیکن وہ ذاتی معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہا تھا، غالباً، وہ اسے ڈارک نیٹ پڑ $1 عوض فروخت کرنے کی لیے یہ معلومات اکٹھی کی رہا تھا!۔
کچھ کیسز میں، کچھ ایکسچینجز ایسے ہوتے ہیں جو صارفین کی ذاتی معلومات فروخت کرتے ہیں! اور میں چھوٹے، مشکوک ایکسچینجز کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں، بلکہ بڑے ایکسچینجز کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ کوئین بیس بڑے ایکسچینجز میں سے ایک ہے اور پھر بھی یہ کلائنٹس کا ذاتی ڈیٹا بیچتے ہوئے پکڑا گیا! ایک 2019 آرٹیکل،
کوئین بیس نے تسلیم کیا کہ سابقہ فارمر ڈیٹا فراہم کرنے والے نے کلائنٹ ڈیٹا کو فروخت کیا ، یہ بیان کرتا ہے کہ کس طرح ایکسچینج کے ایگزیکٹوز میں سے ایک، کرسٹین سینڈلر نے اعتراف کیا کہ کمپنی نے صارفین کی ذاتی معلومات کو فروخت کیا۔ اس مثال کے بعد، کیا آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے ایکسچینجز بھی ایسا نہیں کرتے یا کریں گے؟ کیا وہ ابھی تک پکڑے نہیں گئے؟
تیسرےنمبرپر، ایکسچینج صارفین کی ذاتی معلومات براہ راست حکومت کو پیش کرتا ہے۔ کیا آپ امید کر رہے تھے کہ گورنمنٹ آپ کے اور آپ کے مالی معاملات کے بارے میں نہیں جان پائے گی - کم از کم آپ کے کرپٹو ٹرانزیکشنز کو (اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ یہ بہرحال آپ کے تمام ٹرانزیکشنز کو فیاٹ کرنسی کے ساتھ جانتا ہے)؟ سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کا استعمال کرتے ہوئے، یہ یقینی ہے کہ حکومت کی نظر آپ پر رہے گی! ایک بار پھر، ایک مثال جس میں کوئین بیس شامل ہے: ایک فوربز آرٹیکل کےمطابق،
کوئین بیس صارفین کو مطلع کرتا ہے کہ یہ عدالت کے حکم کردہ حکم کے مطابق ڈیٹا فراہم کر دے گا، یہ بتاتا ہے کہ اس ایکسچینج نے کس طرح صارفین کی نجی معلومات آئی آر ایس کو فراہم کر دیا۔ یہ مت سوچیں کہ یہ
ایک واحد کیس تھا۔ اس طرح کے عمل تمام ایکسچینجز کرتے ہیں، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔
چوتھےنمبر پر، ایک سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کلائنٹس کو پرائیویٹ کیز پیش نہیں کرتا، یعنی صارفین کو اس ٹول تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے جس سے وہ اپنے پیسے کو کنٹرول کر سکیں۔ والیٹ کی پرائیویٹ کیز ایکسچینجز کے پاس ہوتی ہیں،
اس طرح صارفین قبول کرتے ہیں کہ جب وہ ایکسچینجز میں رقم جمع کرواتے ہیں تو وہ اپنی رقم پر ملکیت کا حق ختم کر دیتے ہیں۔ اس صورت حال کے بارے میں، بٹ کوائن کے مبشر اینڈریاس اینٹونوپلوس نے ایک ضرب الامثال پیش کی کہ "
آپ کی کیز نہیں، آپ کے بٹ کوائن نہیں" ۔ چیزوں کو مزید واضح کرنے کے لیے، کوئین بیس کے خلاف مقدمے میں (یہ ایکسچینج سب سے زیادہ منفی مثال قائم کرنے والا ایکسچینج ہے)، الزام لگانے والا مقدمہ ہار گیا اور جج نے فیصلہ کیا کہ
آپ کی کیز نہیں، آپ کے بٹ کوائن نہیں۔
پانچویں نمبر پر، ایکسچینجز ہیکرز کے ذریعے ہیک کیے جا سکتے ہیں (
اور آپ کے پیسوں کا نقصان ہو جاتا ہے)۔
چھٹے نمبر پر ، ایکسچینج آپ کے اکاؤنٹس کو فریز کرنے کا غلط فیصلہ کر سکتے ہیں (
اور آپ اپنے پیسوں کا نقصان کر سکتے ہیں)۔
ساتویں نمبر پر، ایکسچینجز اسکام فراڈ(دھوکہ دہی) کر سکتے ہیں (
اور آپ کے پیسوں کا نقصان ہو جاتا ہے)۔