واٹس ایپ ۔ ۔ ۔
وٹس ایپ اس وقت دنیا کی سب سے بہترین اور مقبول ترین موبائل انٹرنیٹ میسجنگ سروس ہے جسے ایک ارب سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں یعنی دنیا میں ہر ساتواں فرد وٹس ایپ کا صارف ہے ۔ لیکن اب یہ صارف ( آٹھ کروڑ سے زائد پاکستانی صارف ) اس کی نئی پالیسی کی وجہ سے پریشان ہیں حلانکہ وجہ پالیسی نہیں ☺
وٹس ایپ پالیسی کیا ہے ؟؟؟
وٹس ایپ( دراصل فیس بُک) کی نئی پالیسی کے مطابق وٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ کی نئی شرط رکھی ہے جو 8 فروری سے نافذ ہوگی واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ آپ کا تمام ڈیٹا جس میں ۔ ۔ ۔ ۔
# فون نمبر + موبائل نمبر + ماڈل ۔
# بیٹری لیول + استعمال کا دورانیہ ۔
# سٹیٹس اپ ڈیٹ + ایپ ورژن ۔
# آئی پی ایڈریس + آپریٹنگ سسٹم ۔
# لین دین ، ادائیگیاں ، وصولیاں ۔
# چیٹس + تصاویر + کانٹیکٹس + گروپ ۔
وغیرہ کبھی بھی کہیں بھی کسی کو بھی فیس بک کے ذریعے شیئر کرسکتا ہے ۔ جو کہ فیس بُک 2016 سے بغیر اجازت اور اطلاع کے پہلے ہی سے کررہا تھا اب آپ کو بتاکر کرےگا ۔
وجہ ۔ ۔ ۔
فیس بُک کو پیسہ چاہیے ، اور مارکیٹنگ ( اشتہارات) بہترین ذریعہ پیسے کمانے کا ہے . جو فیس بُک ہمارے لائیکس ، کمنٹس اور پوسٹ کے زریعے ہماری دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں دکھاتا ہے اب فیس بُک اپنے کمانے کا دائرہ بڑا کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ وٹس ایپ کو استعمال کرنا چاہتا ہے ظاہر ہے" اس کا وٹس ایپ اس کی مرضی "
اسی لیے وہ ہمارا تمام ڈیٹا اب ہماری " اجازت " سے استعمال کرنا چاہتا ہے ۔ حلانکہ جب فروری 2014 میں فیس بُک نے 19 ارب ڈالرز میں وٹس ایپ خریدا تھا تو کہا تھا کہ وٹس ایپ اس مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوگا لیکن یہاں مارک زربرگ نے بھی " یو ٹرن " لے لیا ۔
اب کیا کریں ؟؟؟
کچھ نہیں وٹس ایپ کی پالیسی کو ایکسیپٹ کریں ۔ آپ کے واٹس ایپ پر ایک میسج آے گا جس میں دو آپشن ہوں گے ایک Agree کا دوسرا not now کا اگر آپ نے agree پر کلک کردیا تو آپ کا واٹس ایپ پہلے کی طرح چلے گا اور اب وہ آپ کے میسج اور تصاویر وغیرہ چاہے کیسی ہی ہوں کبھی بھی کہیں بھی شیئر کرسکتا ہے اور آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے کیونکہ آپ اس پر راضی ہوچکے ہیں اور اگر آپ نے Not now پر کلک کر دیا تو 8 فروری کو آپ کا واٹس ایپ خود بخود بند ہوجائے گا . لہٰذا، ایکسیپٹ کریں بالفرض اگر ہم کوئی اور ایپ استعمال کرتے ہیں تو کیا گارنٹی ہے کہ وہاں سے ڈیٹا چوری نہیں ہوگا ؟ ویسے بھی جب ہم انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں تو ہم پہلے ہی دن اپنی تمام معلومات گوگل اور دیگر ایپ کو خوشی خوشی سونپ دیتے ہیں اور " محفوظ" نامی خوش فہمی یا غلط فہمی میں رہتے ہیں ۔ اور ویسے بھی ہمارے ایسے کون سے راز ہیں جو " لیک " ہوئے تو دنیا میں تہلکہ مچ جائے گا ۔ بس احتیاط کریں کوئی " ایسا ویسا " مواد شیئر نہ کریں جو مستقبل میں شرمندگی کا باعث بنے ۔ لیکن پھر بھی آپ اس وٹس ایپ سروس کی سروس سے مزید مستفید نہیں ہونا چاہتے تو ٹیلیگرام اور سگنل کا دروازہ کھلا ہوا ہے بلا جھجھک وہاں داخل ہوجائیں۔
کلثوم فخر ۔