جب وطن آزاد ھو گا تو تیرا سوال آبیار ھو گا ۔۔
وہ کون تھا کے خالق جناب ارشد شریف شہید کر دئیے گئے ۔۔۔
24 اکتوبر 2022
وہ کون تھا ۔۔۔؟؟؟
اس سوال کا جواب آج ارشد شریف کے کفن پہ پڑے گلاب دیں گے
سُنا ہے شہر کی خاموشیوں پہ قہر ٹوٹے گا
کسی کا جسم بولے گا کسی کی ذات بولے گی
تمہیں معلوم ہے کچھ بولنا کتنا ضروری ہے
اگر خاموش ہو جاؤ گے تو مات بولے گی۔
دنیا میں آئے ہیں تو جانا تو سب کو ہی ہے ۔
فرق تو پڑتا کہ تم کس کے ساتھ کھڑے تھے
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
میدان وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں
22 فروری 1973 کو پیدا ہونے والے ارشد شریف صرف 49 سال کی عمر میں ایک سوال پوچھنے کے جرم میں قتل کر دئے گئے ۔
وہ شخص جس نے 10 مئی 2011 کو اپنے باپ اور بھائی کا جنازہ اٹھایا تھا آج گیارہ سال بعد خود کفن اورٹھ کے سو گیا ہے ۔
اب حشر کے دن اپنے رب سے پوچھے گا کہ
اے مالک وہ کون تھا ؟؟
اے میرے پروردگار ہم تجھے تیرے جلال کا واسطہ دیتے ہیں کہ ساری دنیا پہ عیاں کر دے کہ وہ کون تھا ؟؟
تجھ کو کس پھول کا کفن ہم دیں
تو جدا ایسے موسموں میں ہوا
جب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں
انتظار بہار بھی کرتے
دامن چاک سے اگر اپنے
کوئی پیمان پھول کا ہوتا
آ تجھے تیرے سبز لفظوں میں
دفن کر دیں کہ تیرے فن جیسی
دہر میں کوئی نو بہار نہیں
تم شب کی سیاہی میں مجھے قتل کرو گے
میں صبح کے اخبار کی سُرخی میں ملوں گا۔
قوم_کا_ہیرو_ارشد_شریف
Reference: one of friend send and say answer me !