وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ افراد کیلئے 10 ارب
روپے امداد کا اعلانکالام (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے
سیلاب متاثرین کیلئے 25 ہزار روپے فی کس فراہمی کی مد میں 10
ارب روپے امداد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اتحادی حکومت آخری
متاثرہ فرد کی بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
اے پی پی کے مطابق آج وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا
میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کالام اور سوات کا دورہ کیا اور کہا کہ آئی
ایم ایف پروگرام کی بحالی سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے
نکل چکا ہے ، اللہ کرے کہ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کا یہ آخری
پروگرام ہو ، ہم پاکستان کو دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے
کے لئے کوشاں ہیں، اللہ تعالی نے پاکستان کو انسانی اور قدرتی وسائل
سے نوازا ہے ، ان علاقوں میں پھنسے تمام سیاحوں کو جمعرات تک نکال
لیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ وزیر اعظم نے کہا کہ آج میں خیبر
پختونخوا کے دورہ پر آیا ہوں لوگوں سے ملا ہوں۔ ان سے بات چیت
کی، یہاں سنٹر میں عورتوں، بچوں سمیت کافی سیاح بھی موجود ہیں
انہیں ان کے گھروں تک پہنچادیں گے ، افواج پاکستان کے ہیلی کاپٹر
انہیں نکال رہے ہیں ، یہاں بچنے تمام سیاحوں کو نکالیں
گے ، مدین، بحرین کالام میں دریا میں پانی چڑھنے سے تباہی ہوئی ، کوئی
شک نہیں کہ یہ قدرتی آفت ضرور تھی لیکن ناقص انسانی منصوبہ
بندی کی وجہ سے یہ نقصان ’’مین میڈ‘‘ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہوٹل دریاؤں میں اور پانی میں غلط طور پر تعمیر
کئے گئے، پل بھر میں یہ مسمار ہوۓ، گھروں کو نقصان پہنچا، پل
سڑکیں متاثر ہوئیں، حکومت پاکستان صوبائی حکومت، مسلح افواج
اے کے ساتھ مل کر دن رات مد د کر رہے ہیں ، یہاں سے سیاحوں
کے انخلاء کا عمل دن رات جاری ہے اس پر آرمی چیف اور ائیر چیف
کے شکر گزار ہیں، بتایا گیا ہے کہ جمعرات تک یہاں بچنے تمام
سیاحوں کو نکال لیا جاۓ گا یہاں تباہی دریا کے بچر جانے کی وجہ سے
آئی ہے ، سندھ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار سے
زیادہ لوگ جاں بحق ہوۓ ، تمام میدانی علاقے سمندر کا منظر پیش
کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہزاروں لوگ زخمی جبکہ
،
لاکھوں بے گھر ہوۓ ہیں ، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، 7 لاکھ جانور
پانی میں بہہ گئے ،لاکھوں ایکڑ اراضی پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ،
کھجور کے درخت، چاول، کپاس کی فصل تباہ ہوئی ، لاکھوں لوگ کھلے
آسمان تلے پناہ لئے ہوۓ ہیں ، پوری قوم کی کاوش سے انہیں محفوظ
مقام پر پہنچایا گیا ہے ، میں صوبائی حکومتوں، پاک فوج اور اینڈی ایم و
پی ڈی ایم کو شاباش دیتاہوں جو متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں اور میل ٹوٹ گئے ، بجلی کا نظام در ہم
بر ہم ہوا ہے ، وزیر توانائی سندھ اور سیکر ٹری بلوچستان میں ہیں ، ایف
ڈبلیو او اور این ایچ اے بھر پور انداز میں فعال ہیں ، وفاقی حکومت 28
ارب روپے این ڈی ایم اے اور بی آئی ایس پی کے ذریعے دے رہی
ہے ، سندھ و بلوچستان میں 25 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے
ہم جاری ہے ، سندھ میں 15 ارب اور بلوچستان کے لئے 10 ارب
روپے فراہم کئے ہیں، نقصان اس سے بھی زیادہ ہے
Source:
https://dailypakistan.com.pk/31-Aug-2022/1480449