ایک مشورہ چاہئے تھا آپ سب سے میں نے ایک باونٹی کی تھی اے ٹوکن نام کی جس میں بی ایس سی ایڈریس مانگا تھا باونٹی ختم ہوئی اور ٹوکن تقسیم کئے گئے اسپریڈ شیٹ میں اب ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ ٹوکن ایڈریس پر بھیجتے لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ یہ کہا جس کو ٹوکن چاہئے وہ ہماری ویب سائٹ پر جاکر والٹ کو کنیکٹ کرے
اور آپ کو ٹوکن بھیج دیئے جائیں گے اب پتا نہیں مجھے کیوں اس میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے کیا ایسا کرنے سے والٹ ہیک ہوسکتا ہے یا کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے یا نہیں
کل جو کچھ ہوا پنجاب اسمبلی میں وہ انتہائی شرمناک اور غلط تھا بکل اسی طرح جیسا قاسم سوری نے کیا تھا دستور کو مذاق سمجھ کر رکھا ہے ہمارے ملک کی پارٹیوں نے
مشرف نے ایک دفعہ کہا تھا ”میرے خیال میں آئین محض ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے جو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے“
اور اب ہم ملکی سیاست میں آئے روز اس طرح کی چیزیں ہوتے ہوئے دیکھتیں ہے جس کے مطابق واقعی اس آئین کی کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں
بہرحال ظلم تو ان کے ساتھ ہو جو کئی دنوں سے ہوٹلز کے کمروں میں بند تھے
ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اناج کی عالمی منڈیوں تک ترسیل کیلئے روس، ترکیہ، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی مدت تقریباً چار ماہ ہے اس معاہدے کے بعد سے جس کو شروع ہونے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں ہر ماہ پانچ ملین ٹن اناج عالمی منڈیوں تک پہنچایا جائے گا
ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹ مارڈینی نے کہا، "یہ معاہدہ جو اناج کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے نکلنے کی اجازت دیتا ہے، دنیا بھر کے لوگوں کے لیے زندگی بچانے سے کم نہیں ہے۔" سوڈان میں خورونوش کی قیمتوں میں 187 فیصد، شام میں 86 فیصد، یمن میں 60 فیصد اور ایتھوپیا میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس معاہدے سے افراط زر میں بھی کمی آئے گی جو عالمی مارکیٹ کیلئے گرین سگنل ہے